ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: منڈلی میں راہ گیروں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ : تین زخمی

بھٹکل: منڈلی میں راہ گیروں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ : تین زخمی

Wed, 07 Dec 2022 21:15:40    S.O. News Service

بھٹکل:7؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل تعلقہ منڈلی علاقےمیں راہ گیروں پر  اچانک شہد کی مکھیوں کا حملہ ہونے کی وجہ سے تین زخمی  ہوئے ہیں ۔

زخمیوں کی شناخت منڈلی کےمکین ایشور موگیر،منڈلی گرام پنچایت کے ملازم مادیو سکریا کونجنمنے ، اور بیلنی کی پلوی موگیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ان میں ایشور موگیر کو زائد علاج کےلئے اُڈپی روانہ کیاگیا ہےتو بقیہ دونوں کا بھٹکل اسپتال میں علاج جاری ہے۔

بتایاگیا ہے کہ منڈلی کے راستے کے قریب واقع درخت پر شہد کی مکھیوں نے چھتہ بنایاہواتھا، زور کی ہوا چلی تو چھتہ ہلنے لگا جس کے دوران دوچار پرندے بھی چھتہ سے ٹکرا کر اڑگئے جس کے نتیجے میں تو شہد کی مکھیوں نے راہ گیروں پر حملہ کردیا۔


Share: